حسن رحیم کی اپنی شادی میں ڈانس کی ویڈیوز وائرل

حسن رحیم

گلوکار حسن رحیم کی اپنی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حسن رحیم کا شمار پاکستان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے خوبصورت موسیقی، منفرد گانوں اور شائستہ شخصیت کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

انہیں مداح لائیو پرفارم کرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور چند سالوں میں بڑے ہٹ گانے دیے ہیں۔

یہ پڑھیں: گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک

نوجوان گلوکار گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن رحیم اپنی قریبی رشتے دار نور سے شادی کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تاہم شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں گلوکار کو روایتی لباس اور ٹوپی سمیت گلگت بلتستان کے روایتی رقص پر اپنی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار نے تاحال اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، تاہم ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں گلوکار کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بھی خوش دکھائی دیتی ہیں۔