جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے اپنے تین آل ٹائم فیورٹ بیٹرز کے نام بتادیے۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان ہاشم آملہ کے آل ٹائم فیورٹ بیٹرز میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈز شامل ہیں۔
ہاشم آملہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے برائن لارا، اسٹیوا اور جیک کیلس کو اپنے بچپن کے پسندیدہ کرکٹر قرار دیا ہے۔
سابق کرکٹر نے ویرات کوہلی، اے بی ڈیویلیئرز اور سر ویوین رچرڈز کو بھی بہترین کرکٹرز میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہاشم آملہ کو جنوبی افریقا کے اب تک سب سے بڑے بیٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی کھیلے ہیں اور 2004 سے 2019 کے درمیان 18672 رنز بنائے ہیں۔
آملہ نے 28 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ 2012 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 311 ناٹ آؤٹ ان کا بہترین اسکور ہے۔
ون ڈے کیریئر میں انہوں نے 8113 رنز بنائے جس میں ریکارڈ 27 سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 49.46 رہی۔
ہاشم آملہ نے 8 اگست 2019 کو بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ لی اور ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقا کی جانب سے بنگلادیش کیخلاف اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔