نئی دہلی: بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کے بطور وزیراعظم استعفیٰ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے صاحبزادے صجیب واجد کا کہنا ہے کہ بھارت روانگی سے قبل ان کی والدہ نے بطور وزیراعظم باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں صجیب واجد نے بتایا کہ کہ والدہ نے آفیشلی استعفیٰ دیا اور نہ ہی انہیں اس کا وقت مل سکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا تھا اور وہ اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہ رہی تھیں لیکن پھرموقع نہیں ملا۔
بیٹے نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانا چاہتی تھیں اور اپنے آبائی گاؤں میں رہنا چاہتی تھیں لیکن انہیں بیان ریکارڈ کرنے یا استعفیٰ دینا کی مہلت نہیں ملی۔