’’’حسینہ واجد واپس آ سکتی ہیں‘‘

حسینہ واجد

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے پچھلے بیان کے برعکس تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’’حسینہ واجد واپس آ سکتی ہیں۔‘‘

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا، اور حسینہ واجد بنگلادیش کی سیاست میں واپس آ سکتی ہیں۔

اس سے پہلے سجیب واجد نے کہا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش کی سیاست میں اب کبھی واپس نہیں آئیں گی، اپنے ایک نئے ویڈیو بیان میں سجیب واجد نے کہا کہ ہم حالات سے گبھرانے والے نہیں ہیں، پارٹی رہنما اور کارکن ڈٹے رہیں، سابق وزیر اعظم سیاست میں واپس آ سکتی ہیں۔

بنگلادیش طلبہ نے بچایا، ملک نوجوانوں کا ہے، ڈاکٹر یونس

انھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہم بنگلابندھو خاندان کا حصہ ہیں، کہیں نہیں جا رہے، آپ کے درمیان رہیں گے، اور بنگلادیش اور کارکنوں کے تحفظ کے لیے جو ضروری ہوا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم جب ملک سے فرار ہوئیں تو انھیں کپڑے کا ایک جوڑا بھی لے جانے کی مہلت نہ ملی، وہ بنیادی ضرورت کی کوئی چیزیں تک نہ لے جا سکیں۔