ابو ظہبی : سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے پانچ وکٹیں لے کر جہاں اپنی پچاس وکٹیں مکمل کرلیں وہیں سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے ریکارڈ کو توڑ دیا.
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، حسن علی نے اپنے مختصر کیریئر میں تیسری بار ایک اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں.
That’s FIVE for @RealHa55an! It’s his third five-wicket haul in ODIs! Congratulations!#PAKvSL LIVE: https://t.co/dlViw2buL1 pic.twitter.com/GVJi8dW5Hd
— ICC (@ICC) October 18, 2017
جہاں ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی اس میچ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے وہیں یہ ہدف انہوں نے اپنے کیریئر کی محض 24 ویں اننگز میں حاصل کر کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان وقار یونس کے سب سے کم اننگز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا، وقار یونس نے 50 وکٹیں 27 ویں اننگز میں حاصل کی تھی.
اس طرح محض 24 ویں اننگز میں پچاس وکٹیں لینے والے حسن علی سب سے کم میچز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاری بن گئے ہیں جو کہ اس سے قبل وقار یونس کے پاس تھا۔
اسی سے متعلق : تیسرا ون ڈے، 209 رنزکے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
یاد رہے کہ بین الااقوامی سطح پر سب سے کم میچز میں پچاس وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکا کے اسپینر اجانتھا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے محض اپنے کیریئر کی 19 ویں اننگز میں 50 وکٹیں حاصل کرلی تھیں.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔