حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لے کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر کلینڈر ایئرر میں 5 بار 5 وکٹیں لینے والے سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان جیسا ریکارڈ بنالیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 5 بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا۔

عمران خان

سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے سال 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عمران خان نے 25 اعشاریہ 2 اوورز کروائے تھے جن میں 7 اوورز میڈن تھے جبکہ اُنہوں نے صرف 49 رنز دیے تھے۔

وقار یونس

سابق لیجنڈری کرکٹر وقار نے سال 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس نے 22 اوورز کروائے تھے جن میں اُنہوں نے 76 رنز دیے تھے۔