حسن علی نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کیا کہا؟

حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ پزیذیڈنٹس الیون کیخلاف دو روزہ وارم اپ میچ میں ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کھوئی ہوئی فارم کو بحال کروں، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹ کرکٹ کھیلی وہاں کارکردگی اچھی رہی۔

حسن علی نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر کافی اعتماد ملا ہے، بیٹنگ کی بھی پریکٹس کرتا ہوں، نیٹس میں تیاری کرتا ہوں، دو روز وارم اپ میچ ٹیم کے لیے اہم تھا، موسم سے ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ دو دن میں ہم نے 14 وکٹیں لیں، کچھ پلیئرز نے رنز بھی کیے، پوری ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک شیڈول ہے۔