آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے دوران میچ کووڈ کا شکار کیمرون گرین کو قریب آنے سے منع کردیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں اس وقت عجیب صورتحال دیکھنے میں آئی جب جوش ہیزل ووڈ نے اپنے ساتھی کیمرون کو ہاتھ کے اشارے سے دور جانے کا کہنا۔
ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹیم جشن منارہی تھی اس دوران کووڈ سے متاثرہ کیمرون گرین بھی وہاں دوڑتے ہوئے آگئے۔
گرین نے حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے وکٹ لینے والے بولر ہیزل ووڈ سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا اور بغیر کسی جسمانی رابطے کے ہاتھ کے اشارے سے ہوا میں مٹھی دکھائی۔
اس دوران ہیزل ووڈ نے مسکراتے ہوئے شرارت کے ساتھ انگلی کے اشارے سے آل راؤنڈر کو دور جانے کا اشارہ کیا، کیمرون گرین نے ہنستے ہوئے خود بھی فاصلہ برقرار رکھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
Hazlewood shoos away the Covid-positive Green! #AUSvWI pic.twitter.com/iQFbbKfpwV
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 25, 2024
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین کا ٹیسٹ میچ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔
برسبین میں ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو شائقین کرکٹ حیرت زدہ رہ گئے جب انھوں نے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کینگرو کرکٹر کیمرون وائٹ کو بھی میدان میں اترتا دیکھا۔
آل راؤنڈر فیلڈ میں دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں سے فاصلے پر کھڑے ہوئے جب کہ پروٹوکولز کے مطابق کیمرون میدان میں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نہیں ملا رہے ہیں۔