ہنری کیول نے سُپرمین سیریز کو الوداع کہہ دیا

ہالی ووڈ اسٹار اور سپر مین سیریز کے مرکزی کردار ادا کرنے والے ہنری کیول نے سُپر مین سیریز میں واپس آنے سے انکار کردیا۔

ہالی ووڈ اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ سُپر مین سیریز کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

اداکار نے اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری ابھی ابھی جیمز گن اور پیٹر سیفران سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ افسوسناک خبر ہے کہ میں اب سپرمین کے طور پر واپس نہیں آؤں گا۔

ہنری کیول نے لکھا کہ اسٹوڈیو کی طرف سے اکتوبر میں میری واپسی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبر آسان نہیں ہے، مگر  یہی زندگی ہے‘۔

ہنری کیول نے سپرمین سیریز کے تخلیق کار جیمز گن اور پیٹر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالوں تک مجھے محبت دینے والے مداحوں کا بھی شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Henry Cavill (@henrycavill)

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہنری کیول نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں تصدیق کی تھی کہ وہ سپرمین کے طور پر واپس اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

یہ اعلان بلیک ایڈم کے درمیانی کریڈٹ سین میں سپرمین کے مختصر کردار کے بعد سامنے آیا تھا  تاہم اب انہوں نے اس مشہورِ زمانہ سیریز کو الوداع کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ جیمز گن نے اعلان کیا ہے کہ سُپرمین سیریز کا نیا ایڈیشن جلد آئے گا تاہم سُپر مین کا کردار کون ادا کرے گا اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔