آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فینز سے معذرت خواہ ہوں، ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے۔
فل سمنز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر اب بھی کچھ ایسے افراد موجود ہیں جو ویسٹ انڈیز ٹیم کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
🚨 BREAKING NEWS🚨
Phil Simmons to step down as Head Coach of West Indies Men’s TeamRead More⬇️ https://t.co/3I2mOIUgr6
— Windies Cricket (@windiescricket) October 24, 2022
واضح رہے کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ نے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔
ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا، میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا۔