ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح ایئرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا

ایویشن سیکیورٹی

کراچی: ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی آڈٹ ٹیم نے جناح ائیرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو یونیورسل سیکیورٹی کے کراچی ایئرپورٹ کی آڈٹ کے معاملات کے تحت ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی آڈٹ ٹیم نے جناح ائیرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا ہے۔

اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی اے ایس ایف کا مینڈیٹ ہے۔ اے ایس ایف 5 دہائیوں سے ایئرپورٹس پر املاک اور مسافروں کی حفاظت کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ٹیمیں ملک بھرکے ایئرپورٹس پرایوی ایشن سیکیورٹی کا پری آڈٹ کریں گی۔

اےایس ایف حکام نے کہا کہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ ٹیموں نے جناح ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا مقصد ایئرپورٹ سیکیورٹی معیار کی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کے مطابق ہونے کی جانچ کرنا ہے۔