غزہ میں صحت سے متعلق سہولتیں تباہ ہوچکیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت سے غزہ میں صحت سے متعلق سہولیات پر خبردار کردیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ کو جان بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے بلا رکاوٹ رسائی دی جائے، غزہ میں انسانی اور صحت کا بحران تباہ کن حد تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر گزرتا لمحہ لاتعداد جانوں کو خطرے میں ڈالتا جارہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہے چند گھنٹے میں متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے، بمباری میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا، خان یونس پر بمباری سے مکمل رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

علاوہ ازیں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 28 ہوگئی ہے۔ شہید فلسطینیوں میں تین ہزار بچے، 1709 خواتین اور 397 بزرگ شامل ہیں۔

وزارت صحت سے متعلق اسرائیلی حملوں میں اب تک 18 ہزار 484 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 43 فضائی حملے کیے، 481 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک لاپتا فلسطینیوں کی تعداد 1650 ہے جن میں 940 بچے بھی شامل ہیں۔