چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس رضا نے کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوانے کی سفارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس رضا قریشی نے کیس مزید سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے فائل مزید سماعت کے سلسلے میں چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا تھا، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔

نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی ہے، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔