حیدرآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری ، موسم خوشگوار

حیدرآباد بارش

سندھ کے شہر حیدرآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد اور گردونواح میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ لطیف آباد کے کچھ علاقوں میں اولے بھی پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

موسلا دھار بارش کے باعث حیدرآباد کراچی موٹر وے پر حد نگاہ کم ہوگئی تھی۔

قاسم آباد میں آندھی کا طوفان رہا جبکہ لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں چند منٹ کی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نالوں اور گٹروں کی صفائی کا عمل نہ ہوسکا ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر صفائی کا عمل بہتر بنایا جائے۔