لکی مروت (14 جولائی 2025) : آندھی اور موسلادھار بارش سے سیلابی ریلے کے باعث لکی مروت سے پنجاب جانے والازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں گزشتہ رات شدید آندھی اور بارش سے ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئی ہیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ نکاس اب نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ روڈوں پر پانی کھڑے ہیں۔
موسلادھار بارش سے درہ تنگ روڈ پر سیلابی ریلے اور پل کو پانی میں بہنے کے باعث لکی مروت سے پنجاب جانے والی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
روڈ بندش سے پنجاب اور اسلام باد جانے اور جانے والے مسافر رستے میں پھنس گئے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی ہیں۔
گاڑیاں پانی میں پھنس گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں : دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری
اندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور ابھی تک شہر سمیت بیشتر علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت زیشان عبداللہ نے لکی درہ تنگ روڈ بحالی کیلئے لکی مروت نے رستے کو عارضی کھولنے کیلئے مشنیری روانہ کردی ہیں اور روڈ کی بحالی پر کام شروع کردیا
تاہم ابھی تک روڈ بڑی گاڑیوں کیلیے بند ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی میں مصروف ہے۔