لاہور: ملک بھر میں شدید بارشوں نے پریشان کن صورتحال پیدا کی ہوئی ہے جس کے باعث ٹرینوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے طول و عرض میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہے، قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے 3 بجے روانہ ہونا تھی لیکن اب وہ رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہوگی۔
بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے سہ پہر4 بجے کے بجائے رات 8 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کے لیے سہ پہر 4 کے بجائے رات 9 بجے سے روانہ ہو گی، ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔