میونخ: جرمنی میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی ریاست باویریا شدید ترین برفباری کی زد پر ہے، جس کی وجہ سے میونخ سے نکلنے والی تمام پروازیں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، پیر تک سروس معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Hundreds of flights in and out of the Munich International Airport (MUC) of Germany were cancelled on Saturday because of heavy snowfall.
Munich Airport : Due to the continuing heavy snowfall, there will be no air traffic probably until 6 a.m. tomorrow,Dec 3.
Sylvia Kossligk pic.twitter.com/jHrnO0EHOr
— FL360aero (@fl360aero) December 2, 2023
حکام نے میونخ میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے کیوں کہ شہر برفانی حالات سے لڑ رہا ہے، کرسمس کے بازار بند ہو گئے ہیں، کچھ اسکی لفٹیں بھی چلنے سے قاصر ہیں اور فٹ بال میچ روک دیا گیا ہے۔
Please do not travel to the airport today and check the status of your flight with your airline before traveling to the airport tomorrow.#airport #snow #flights pic.twitter.com/6S7bmNRdab
— FL360aero (@fl360aero) December 2, 2023
مقامی میڈیا نے برفیلی سڑکوں پر متعدد ٹرانسپورٹ حادثات اور ٹریفک جام کی اطلاع دی ہے، جرمن ویدر سروس نے پیش گوئی کی تھی کہ ہفتے کی شام تک 30-40 سینٹی میٹر برف گرے گی۔
سوشل میڈیا پر میونخ ایئرپورٹ کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جہاں کھڑے طیارے برف میں ڈھک چکے ہیں۔