خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افراد اور سیلاب سے جانی نقصان پر کل سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ باجوڑ کیلئے امدادی سامان لے جانے والا کےپی حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا جس میں 2پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہوا، کل یوم سوگ منایا گیا جائے گا اور میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
https://urdu.arynews.tv/missing-khyber-pakhtunkhwa-government-helicopter-crashes/
وزیراعلی نے کہا کہ شہدا کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیاجائے گا ہم شہداکے اہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں، شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئےصبر جمیل کی دعاکرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جائیں بچانے کیلئےاپنی جانیں قربان کر دیں یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔