ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دوسری شمشاہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔
سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق سنگاپور کے شہری 193 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر دو ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس ہیں جن میں جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں اور ان ممالک کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر 6 ممالک ہیں جن میں ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی شامل ہیں، ان ممالک کے شہریوں کے لیے 189 ممالک میں ویزا فری سہولت ہوگی۔
چوتھے نمبر پر بیلجیم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، سویڈن اور پرتگال کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
پانچویں نمبر پر یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کے شہری 187 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کریں گے۔
امریکا کا پاسپورٹ پہلی مرتبہ دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
یو اے ای کے پاسپورٹ سے تیزی سے رینکنگ میں بہتری کی ہے اور ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر ہے، چین کا پاسپورٹ بہتری کے بعد 60 نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے، پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
پاکستان سے بھی کمزور پاسپورٹ عراق، شام اور افغانستان کا ہے اور ان کی رینکنگ بالترتیب 97، 98 اور 99 ہے۔