اسرائیل کا سامنا نہ کیا تو وہ اپنے مقاصد حاصل کر لے گا، حزب اللہ

اسرائیل کا سامنا نہ کیا تو وہ اپنے مقاصد حاصل کر لے گا، حزب اللہ

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حرب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے اسرائیل کا سامنا نہ کیا تو وہ اپنے توسیع پسندی کے مقاصد حاصل کر لے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نعیم قاسم نے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام مسلمانوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، حزب اللہ اسرائیل کو جارح سمجھتا ہے جو خطے کیلیے حقیقی خطرہ ہے۔

نائب سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے قبضے کو بڑھانا چاہتا ہے اور خطے پر قبضہ چاہتا ہے، اسرائیل تمام عرب ریاستوں اور مسلمانوں کی سرزمین پر کنٹرول چاہتا ہے، اسرائیل قتل عام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایران کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ اسرائیل وحشیانہ جرائم کے ذریعے لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کو امریکی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، حزب اللہ کی لڑائی کو فلسطین کی لڑائی سے الگ نہیں کیا جا سکتا، ہم اپنی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں جو اپنی سرزمین کیلیے لڑ رہے ہیں وہ فلسطینی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں مدد کر رہا ہے، امریکا ایک نیا مشرق وسطیٰ چاہتا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی یہ ہی چاہتا ہے، امریکا اور اسرائیل جان بوجھ کر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل سے کہہ دیا کہ جنگ بندی ہی حل ہے، تنازع کا بہترین ممکنہ نتیجہ یہ ہے اسرائیل لبنان اور غزہ پر حملے بند کرے، مزاحمت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی کیونکہ زمین کے اصل مالک لڑتے رہیں گے۔