کزن مجھ پر فدا تھے، حبا علی خان

حبا علی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ کم عمری میں کزن مجھ پر فدا تھے۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ حبا علی خان نے شرکت کی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

حبا علی خان نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں ایک کزن ان پر فدا تھے، وہ ان سے شادی کرنے کے چکر میں تھے لیکن انہوں نے والدہ کو صاف منع کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کزن بہانے بنا کر ان کے گھر آتے رہتے، یہاں تک کہ انہیں ٹیوشن بھی پڑھاتے اور پڑھانے کے دوران کاغذ پر پین سے کچھ اور باتیں لکھتے۔

اداکارہ کے مطابق چونکہ وہ ان کے کزن تھے، وہ انہیں بھائی بولتی اور سمجھتی تھیں، اس لیے ان کے دل میں ان کے لیے وہ والے جذبات نہیں تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب مذکورہ کزن شادی کر چکے ہیں اور ان کے بچے بھی ہو چکے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری کا وہ کون سا مرد ہے جس کے دل میں لڑکیوں کے لیے بہت درد ہے تو انہوں نے ہمایوں سعید کا نام لیا۔

حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید سب کا خیال رکھتے ہیں، ان کے دل میں بہت درد ہے، وہ لڑکیوں کا احساس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ حبا علی خان نے ’راحیلہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی تھی۔