پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر تحفہ دینے سے متعلق حیران کن جواب دیا ہے۔
حال ہی میں والدین بننے والے آریز احمد اور حبا بخاری نے اپنے بچے کی آمد کے بعد پہلی بار شان سحر میں ایک ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے آریز احمد سے پوچھا کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر حبا بخاری کو کیا تحفہ دیا؟ اس پر حبا بخاری نے اریز احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بتاؤ، کیا دیا آپ نے تحفے میں مجھے؟
View this post on Instagram
اس پر آریز احمد نے کہا کہ دیا تو تھا کچھ پر اب یاد نہیں آرہا کیا دیا تھا اس پر حبا بخاری نے کہا کہ نہیں کچھ نہیں دیا تھا، آریز احمد نے حبا بخاری کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں فلک شبیر تو ہوں نہیں کہ زمین نام کردوں تمھارے۔
یہ سن کر حبا چونک اٹھیں اور حیرت میں ہنستے ہوئے آریز احمد کو مزید اس موضوع پر بات نہ کرنے کا اشارہ دیا، آریز نے مزید کہا کہ میں نے بحریہ ٹاؤن میں ایک ولا دیا ہے لیکن ابھی وہ حبا نام نہیں ہوسکا ہے۔
آریز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مذاق میں کہا کہ وہ ڈول ہاؤس میں کس کیلئے لایا تھا میں؟ اس کے سامنے بحریہ ٹاؤن لکھا ہوا تھا، جس پر حبا بولیں کہ چپ ہوجاؤ آریز، کچھ نہیں دیا انہوں نے مجھے، آریز نے ایک مرتبہ پھر خاموش رہنے کے بجائے کہا کہ دیتا ہوں میں تحفے یہ بھول جاتی ہے۔
واضح رہے کہ فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو ایک فارم ہاؤس تحفے میں دیا تھا اور وہاں ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی۔