ایکسپوسینٹرکراچی میں ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاک فوج اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہائی ڈیپینڈ نسی یونٹ قائم کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہائی ڈیپینڈ نسی یونٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور صوبائی وزرا سمیت محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک افواج اور طبی عملےکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ 140بستروں اور7 کمروں پرمشتمل ایچ ڈی یوجدیدطبی آلات سےلیس ہے ایچ ڈی یوسےکراچی میں140آکسیجن بیڈزکااضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سینٹر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ کو سینٹر میں زیر علاج مریضوں اور انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ایکسپو سینیٹر میں کورونا مریضوں کے لیے آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے تھے تاہم کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد سینٹر میں ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کے قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔