اقتصادی سروے 23-2022 کے اہم نکات

پاکستانی معیشت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اقتصادی سروے 23-2022 پیش کر دیا گیا جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 10.8 فیصد کمی
  • رواں سال سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 15.7 فیصد کمی
  • یو اے سی سے ترسیلات زر میں 16.1 فیصد بڑی کمی ریکارڈ
  • برطانیہ سے ترسیلات زر 4.4 فیصد اور خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 9.5 فیصد کمی
  • ملائیشیا سے سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر 23.2 فیصد گر گئیں
  • یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 6.9 فیصد کمی
  • دیگر ممالک سے ترسیلات زر میں 16.3 فیصد کمی

حکومت رواں مالی سال کے تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ معاشی ترقی کی شرح صفر اعشاریہ دو نو فیصد رہی۔

اقتصادی سروے 23-2022 کے مطابق زراعت، صنعت، خدمات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوئی جبکہ خسارے اور اخراجات میں اضافہ ہوا۔

ایکسپورٹ میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ امپورٹ باہتر ارب ڈالر سے کم ہو کر اکیاون ارب ڈالر رہ گئی۔ ترسیلات زر میں تیرہ فیصد کمی آئی۔ جولائی تا مارچ مہنگائی کی شرح انتیس فیصد ریکارڈ ہوئی۔