ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں معاشی عدم استحکام کے باوجود پچھلے سال کے مقابلے رواں سال رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 میں 2 ہزار 220 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان کمپنیوں کیلیے کُل کیپٹلائزیشن 3.3 بلین روپے ہے، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 828 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2023 میں 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں، تین غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار قائم کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ بیرون ملک سے 86 غیر ملکی درخواست گزاروں نے رجسٹریشن کروائی، سب سے زیادہ آئی ٹی کے شعبے میں ہوئیں جن کی تعداد 316 ہے۔