بھارتی ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی اسٹار حنا خان رمضان سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی اداکار حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ساتھ مکہ آئی ہیں۔
View this post on Instagram
حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ پہلا عمرہ مکمل ہوگیا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے ان کی دعائیں قبول ہونے کی بھی دعا کی۔
View this post on Instagram
عمرہ کی ادائیگی کے دوران حنا نے سفر کی بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکار اور ‘بگ باس’ کے مقابلے میں شریک ہونے والے علی گونی اور عاصم ریاض نے بھی عمرہ ادا کیا۔