حنا خواجہ بیات کا شوہر کی پہلی برسی پر جذباتی پیغام

حنا خواجہ

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شوہر کی پہلی برسی پر جذباتی پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگام پر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ماضی میں شوہر کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج شوہر سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔‘

حنا خواجہ نے لکھا کہ ’آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، آج ایک سال بعد میرے لیے زندگی کے معنی ہی بدل گئے ہیں، میں زندہ ہوں، سانس لے رہی ہوں، آگے بڑھ رہی ہوں، آخرکار سمجھ گئی میرے لیے آپ کے اخری الفاظ کا کیا مطلب تھا، اللہ ہے ناں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ کا ایمان اب میری طاقت ہے، میں ہر دن شکر گزاری کے ساتھ جیتی ہوں، اس دن کی امید میں کہ ہم دوبارہ مل جائیں گے، انشا اللہ اس وقت تک میں آپ کو یاد کرتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا نقصان، میری سب سے بڑی نعمت۔‘

واضح رہے کہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد طویل عرصے تک کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ سال کے آغاز میں انتقال کرگئے تھے۔