شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے والدہ ثریا خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ والدہ کو پیار کررہی ہیں۔
حرا خان نے والدہ کے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ملکہ کو سالگرہ مبارک ہو!، اس سیارے پر سب سے اچھی خاتون ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
انہوں نے والدہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا اور لکھا کہ ’میں جو کچھ بھی کرتی ہوں، ہر وہ چیز جو میں نے حاصل کی ہے صرف اس وجہ سے ہے کہ آپ نے مجھ پر یقین کیا۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’میری ہر پوسٹ پر کمنٹ کرنے والا پہلا شخص (بہترین اداکارہ حرا خان)۔‘
حرا خان نے مزید لکھا کہ ’ہمیں خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرنا سکھانے کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور ہر روز آپ کو یاد کرتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔
حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔