راولپنڈی میں بدھ 13 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کل کی مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام صوبائی ادارے اور محکموں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی سروسز پر مامور ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
یہ پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو تعطیل کا اعلان
اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست 2025 بروز بدھ مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
ضلعی مجسٹریٹ کے دفتر سے 12 اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ چھٹی کا اطلاق وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں پر ہوگا، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس سے مستثنیٰ ہوں گے تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور ہسپتال معمول کے مطابق کام کریں گے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چھٹی مقامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں اور تیاریوں کے پیش نظر دی گئی ہے۔