کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو کراچی کے سرکاری اور نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی انتظامیہ نے کل جمہ 30 اگست کو شہر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں شہر کے تمام اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تمام اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے والدین کی درخواست پر کل تدریسی عمل معطل کردیا اور اسکول انتظامیہ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے والدین کو آگاہ کردیا ہے۔
بارش کے باعث طلبا و طالبات اور اساتذہ کو اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
29 اگست کو متعدد اسکولوں میں طلبا و اساتذہ کی حاضری معمول سے کم رہی تھی