سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی اداروں اور غیرمنافع بخش اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

چھٹیوں کا آغاز 27 جون بروز منگل سے ہو گا۔ مملکت میں عیدالاضحیٰ 28 جون بروز بدھ ہو گی۔ وزارت نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ وار اور عید کی تعطیلات کا خیال رکھا جائے۔

دوسری جانب امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے علاوہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک طویل تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے تاہم عید کی چھٹیوں کے حوالے سے جاری کیا گیا بیان سرکاری اور نجی اداروں کے لیے منظور شدہ تعطیلات پر مبنی ہے۔