کونسے سپراسٹارز برے وقت میں ہنی سنگھ کی مدد کو آئے؟

بالی ووڈ کے مشہور ریپر یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ برے وقت میں بالی ووڈ کے کچھ بڑے سپراسٹارز نے ان کی مدد کی تھی۔

یویو ہنسی سنگھ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی صحت کافی خراب تھی اور وہ برے دور سے گزر رہے تھے تو کچھ بالی ووڈ سیلیبریٹز نے ان کا حال پوچھا اور انھیں ڈاکٹرز کے حوالے سے بھی مفید مشورے دیے۔

ریپر نے بتایا کہ ان کی خرابی صحت کے دوران بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دپیکا پڈوکون نے انھیں سپورٹ کیا۔

انٹرویو میں ہنی سنگھ سے سوال پوچھا گیا تھا کہ جب وہ کافی بیمار تھے تو کیا انڈسٹری کے لوگوں نے ان کی مدد کی یا انھیں سپورٹ کیا، اس کا جواب دیتے ہوئے ہنسی سنگھ نے بتایا کہ اکشے پاجی ک کال آتی تھی میری بیماری کے دوران وہ فالو اپ لیتے تھے۔

ہنی سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ دپیکا نے میرے لیے ڈاکٹر تجویز کیا تھا جبکہ شاہ رخ بھائی کے ہاں سے باقاعدگی سے کال آتی تھی، میری فیملی سے پوچھتے تھے کیوں کہ میں تو بات ہی نہیں کرپاتا تھا، سب نے بہت سپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ جب 2012 میں ہنی سنگھ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے تو اچانک ان کے زوال کا سفر شروع ہوگیا تھا، اپنے گانے دیسی کلاکار کی کامیابی کے بعد ان میں بیماری بائیوپولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ وہ بہت نشہ بھی کرنے لگے تھے۔