پاکپتن :کمرہ عدالت میں ماموں نے پیشی پر آئی بھانجی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، مقتولہ پسند کی شادی پرعدالت میں بیان دینے آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ماموں نے پیشی پر آئی بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتولہ نے زاہد نواز سے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ پسند کی شادی پرعدالت میں بیان دینےآئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کرنےکے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔