موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

موٹرسائیکل تصادم

بھارت میں موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلور کے علاقے یلہانکا میں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹر سائیکلوں کے تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق تصادم موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی وجہ سے ہوا جو مبینہ طور پر نشے میں دھت تھے اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر گر گئے۔

دونوں موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ نہیں پہنے تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔