دلہے کی ’بگھی‘ میں آگ بھڑک اٹھی

بھارت میں دلہے کی بگھی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست گجرات کے پنچ محل ضلع میں بگھی میں بارات لائی جارہی ہے اور دلہا اسی میں موجود تھا کہ اچانک بگھی میں آگ لگ گئی جس کے باعث افرا تفری مچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات کے موقع پر لوگ رقص کررہے تھے اور پٹاخے پھوڑ رہے تھے، گھوڑا گاڑی میں کچھ پٹاخے رکھے ہوئے تھے جس میں آگ لگی۔

بگھی میں آگ بھڑکی تو دلہے نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو میں بارات میں شریک لوگوں کو آگ کے شعلوں پر پانی ڈالتے ہوئے آگ بجھانے میں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


بعدازاں قریبی دکانوں سے آگ بجھانے کے آلات لائے گئے اور آگ پر قابو پایا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ گھوڑے کی جان بچ گئی۔