ہزارہ ایکسپریس حادثہ کے باعث اندرون ملک سےکراچی ٹرینوں کی آمد اور روانگی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سےکراچی آنے والی گرین لائن ایکسپریس کئی گھنٹوں سے نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے۔ حویلیاں سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس میں 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے اور محراب پور اسٹیشن پر موجود ہے۔
لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے حیدرآباد پہنچےگی۔ کراچی سےفیصل آباد، سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی روانگی میں 5گھنٹےکی تاخیر ہوئی ہے۔
پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر سے حیدرآباد پہنچے گی جب کہ لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔