کراچی : گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹربھی دم گھٹنےسے بےہوش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک گھرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اندوہناک واقعے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں82سالہ پروفیسر ڈاکٹرفرحت مرزا،60سالہ سلطان مرزا،78سالہ صبیحہ مرزا،72سالہ شائستہ مرزا اور45سالہ اکبر شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اموات گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کےباعث ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔
ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن1فائرفائٹر بھی دم گھٹنے سے بےہوش ہوگیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔