میں باربی پوسٹ سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں؟ نوال سعید

نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید سوشل میڈیا پر باربی پوسٹ دیکھ کر تنگ آگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کریم کلر کی شرٹ پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے انسٹاگرام پیج پر ظاہر ہونے والی باربی پوسٹس سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’انسٹاگرام باربی پوسٹس سے بھرا ہوا ہے اور مجھے واقعی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘

نوال سعید کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداح انہیں مشورے دینے لگ گئے کہ کیسے ان پوسٹس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، نوال نے گزشتہ دنوں بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی ہدایت کارہ گریٹا گریویگ کی باربی نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی ایڈونچر فینٹسی فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی امریکی باکس آفس پر 15 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

عوام نے باربی کی معصوم اور رنگین دنیا کو فادرآف دی اٹامک بم اوپن ہائیمرکے پچھتاووں سے بھری کہانی پرترجیح دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی باربی ٹرینڈ چل پڑا، گوگل بھی باربی کے گلابی رنگ میں رنگ گیا۔

باربی کے دیوانے فنکاروں نے باربی کا روپ دھار کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔