خطرناک حادثے کے بعد شمعون عباسی کی حالت اب کیسی ہے؟

معروف اداکار شمعون عباسی جو کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، اداکار کی جانب سے حادثے کے بعد اپنے مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شمعون عباسی کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے آج ایک بڑے حادثے سے محفوظ رکھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس حادثے میں اپنا ایک دانت بھی گنوا چکے ہیں۔


شمعون عباسی کی جانب سے ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکار کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں، ایک تصویر میں تباہ حال گاڑی جبکہ دوسری تصویر میں انہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شمعون عباسی کا تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ گاڑی کے ساتھ اپنی اسکرین بھی چلی گئی۔ساتھ انہوں نے ہنسنے کا ایموجی کا بھی لگایا۔

اداکار کا اپنے چاہنے والوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ میں ریکوری موڈ پر ہوں۔صحت یابی کی جانب گامزن ہوں۔