برطانیہ میں عجائب گھر سے کتنی نوادرات چوری ہو چکیں؟

عجائب گھر کہیں بھی ہو تاریخی اور قیمتی نوادرات کا مسکن ہوتا ہے لیکن برطانیہ کے میوزیم سے اب تک دو ہزار قیمتی اشیا چوری ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے میوزیم سے اب تک سونے کے زیوارت اور ہیروں سمیت تقریباً دو ہزار قیمتی اشیا چوری کی جا چکی ہیں جن کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام کی کوششیں جاری ہیں اور ان میں سے کچھ برآمد بھی کرلی گئی ہیں۔

اس حوالے سے برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ اوسبورن کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں اب تک تقریباً 2 ہزار اشیاء چوری ہوچکی ہیں لیکن یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں اور یہ ایسے بڑے اداروں میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کی تمام اشیا کو صحیح طریقے سے کیٹلاگ یا رجسٹرڈ نہیں کیا گیا تھا۔ ایک فارنزک انکوائری کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ میوزیم سے کیا کیا چوری کیا گیا جب کہ چوری ہونے والی کچھ اشیا کو برآمد بھی کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میوزیم کی جانب سے 2021 میں اس خبر کی تردید کی گئی اور جان بوجھ کر چوریوں کی وارداتوں کو چھپایا گیا۔

اوسبورن نے کہا کہ بہرحال جو ادارہ خود کو دنیا بھر کی ثقافتوں کے انمول نوادرات کے قابل اعتماد محافظ کےطور پر پیش کرتا ہو اس ادارے کی ساکھ کے لیے چوری یقینی طور پر نقصان دہ ہے اسی لیے میں میوزیم کی جانب سے سب سے معافی چاہتا ہوں۔