سعودی شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران کتنے ارب ریال خرچ کیے؟

سعودی عرب میں کورونا پابندیوں کے باوجود رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں شہریوں نے 8.2 ‏ارب ریال کے اخراجات کر ڈالے۔

سعودی مرکزی بینک ساما نے شہریوں کی جانب سے کیے گئے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر ‏دی ہے جس کے مطابق 11 سے 17 اپریل کے دوران باشندوں نے مختلف مدات میں مجموعی طور ‏پر 8.2 ارب ریال خرچ کیے۔

کھانے پینے کی اشیا پر 1.7 ارب ریال خرچ کیے گئے جن میں ریسٹورنٹس اور قہوہ خانوں میں 760 ‏ملین کے اخراجات ہوئے۔

ملبوسات اور جوتوں پر 693 ملین جب کہ مختلف قسم کی خدمات اور اشیا پر 692 ملین ریال اور ‏صحت پر 570 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

مختلف فیول اسٹیشنز پر پیٹرول سمیت دیگر قسم کے ایندھن 420 ملین ریال کے خریدے گئے ‏جب کہ ٹرانسپورٹ پر 410 ملین ریال خرچ کیے گئے۔