امیدوار کتنے حلقوں سے الیکشن لڑ سکے گا؟ پابندی کا بل منظور

پریکٹس اینڈ پروسیجر سپریم کورٹ

قومی اسمبلی کے 2 سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سےقبل قانون انصاف کمیٹی میں مختلف نشستوں پرالیکشن لڑنےکیخلاف بل منظور کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے 2 سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کابل کثرت رائے سےمنظور کیا گیا۔ اس سے قبل سیاسی لیڈر مختلف حلقوں کی 9 سے 10 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیتے تھے۔

کمیٹی ممبر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تخمینہ کے مطابق ایک حلقے پر11 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں پاکستان کی معیشت پہلے سے خراب ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ایک بندہ صرف ایک سیٹ رکھ سکتا ہے باقی خالی شدہ حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے سے قومی خزانہ کی ضیاع ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرلیا ہے ملک بھر میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

موجودہ حکومت کی مدت آئندہ ماہ اگست میں ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔