پاکستان نے کورونا ویکسین کی کتنی ڈوز خریدیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی کی ‏صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس ‏میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر نے شرکت ‏کی۔

اجلاس میں این سی او سی نے رواں ماہ کے ویکسین خریداری پلان پر غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ ‏مختلف اقسام کی ویکسین کی 21.13 ملین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں کوروناویکسین کی 17ملین ‏ڈوز حکومت پاکستان نےخریدی ہیں۔

ویکسین خریداری کیلئے مختص 1.2ارب ڈالر فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ‏صوبے اپنی ضرورت کےمطابق ویکسین کی خریداری کر سکتے ہیں۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ‏جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا ‏گیا کہ گلگت بلتستان اور نادرن ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ‏

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کےفیصلےکے ‏مجاز ہیں ۔