دبئی میں ہوٹلوں اور ان میں کمروں کی تعداد کتنی ہوگئی؟

دبئی اپنی تفریح سہولتوں اور آسائشات کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اس لیے وہاں ہوٹلوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

امارات کے خبر رساں ادارے دبئی میں سیاحوں کی مسلسل بڑھتی تعداد نے ہوٹلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے جس کے باعث اب یہاں ہوٹلوں کی تعداد 804 اور ان میں موجود کمروں کی تعداد لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے حوالے سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کی تعداد بڑھ کر 804 تک پہنچ گئی جو2021 کے آخر کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے جب کہ دسمبر 2019 میں یہاں ہوٹلوں کی تعداد 741 تھی۔

دبئی میں جس تعداد سے ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اسی مناسبت سے ان میں کمروں کی تعداد بھی بڑھی ہے جو اب ایک لاکھ 46 ہزار 496 تک جا پہنچی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں دبئی میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد 14.36 ملین تک پہنچ گئی جو2021 میں 7.28 ملین سے تقریباً دُگنا یعنی 97 فیصد زیادہ ہے۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری کا کہنا ہے کہ دبئی سیاحت کی صنعت میں ایک واضح رہنما کے طور پر ابھرا جو عالمی سیاحت کی بحالی میں دبئی کے بڑھتے ہوئے کردار کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں 16.73 ملین بین الاقوامی مسافر دبئی پہنچے تھے۔