دبئی میں ایک سال میں کتنے نئے ہوٹل بنے؟

دبئی دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے اسی لیے یہاں آنے والوں کے لیے ہوٹلوں کی تعداد میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گزشتہ ایک سال (نومبر 2022 سے نومبر 2023 تک) مزید 26 نئے ہوٹل قائم کیے گئے ہیں جن میں کمروں کی تعداد 4587 ہے۔

یو اے ای سیاحت و معیشت کے ادارے کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2022 میں دبئی میں مجموعی طور پر 794 ہوٹل تھے جن میں کمروں کی تعاد ایک لاکھ 45 ہزار 98 تھی جو 12 ماہ بعد نومبر 2023 کے اختتام پر بڑھ کر بالترتیب 820 ہوٹلز اور ایک لاکھ 49 ہزار 685 کمروں تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارہ ماہ میں دبئی کے تمام ہوٹلوں میں سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوا اور ان کی اوسط مصروفیت 73 فیصد رہی جبکہ 2021 میں یہ مصووفیت 66 فیصد تھی۔

دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل مارکیٹ کے کل گنجائش  کے حوالے سے 34 فیصد تک مصروف رہے۔ فائیو سٹار 149 ہوٹلوں کے 49100  کمرے مصروف رہے۔ مصروفیت کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 187 فور سٹار ہوٹلوں کے 42 ہزار کمرے مصروف رہے۔