کویت کی کتنی آبادی کروڑ پتی ہے؟

کویت دنیا کے متمول ممالک میں شمار کیا جاتا ہے آبادی کے لحاظ سے کروڑ پتی شہریوں والے ممالک کی میں کویت تیسرے نمبر پر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹسکس نے یہ فہرست جاری کی ہے جس میں کروڑ پتی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کویت کو دنیا بھر کے ممالک میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں کی 15 فیصد آبادی کروڑ پتی ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی آبادی کے حوالےسے سوئٹزر لینڈ سرفہرست ہے جہاں کی 15.5 فیصد آبادی کروڑ پتیون پر مشتمل ہے جب کہ ہانگ کانگ اس فہرست میں 15.3 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ سنگاپور 12.7 فیصد کروڑ پتیوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا 10 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اس نوجوان کے سینے میں دل نہیں!

عرب دنیا میں کویت کے بعد سب سے زیادہ کروڑ پتی شہری قطر میں ہیں جس کی 3 فیصد آبادی کروڑ پتیوں پر مشتمل ہے جب کہ عالمی درجہ بندی میں قطر 22 ویں نمبر پر ہے۔