ریاض: سعودی عرب کے محفوظ بنائے گئے جنگلات میں نایاب نسل کے 310 عقاب موجود ہیں۔
کنگ سلمان ریزورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محفوظ شدہ جنگلات میں اس وقت نایاب نسل کے تین سو دس عقاب موجود ہیں، جن میں ایسے عقاب بھی شامل ہیں جن کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔
ان عقابوں میں 4 اقسام کے عقاب محفوظ جنگلات کے اندر ہی رہتے ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان محفوظ جنگلات میں اس وقت 35 ’الاذون‘ نسل کے عقاب ہیں، جو مملکت میں پائے جانے والے عقابوں میں جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑے ہیں۔
بين قمم الجبال وسُفوحها.. تبني النسور أعشاشها آمنة مطمئنة في حِمى #محمية_الملك_سلمان_بن_عبدالعزيز_الملكية#اليوم_العالمي_للتوعية_بالنسور pic.twitter.com/ayZ9sQ7Dkm
— هيئة تطوير محمية الملك سلمان بن عبدالعزيز الملكية (@KSRNReserve) September 7, 2024
دوسری قسم ’الاسمر‘ کی ہے جن کی تعداد 200 ہے، جب کہ تیسری ’المسود ‘ نسل ہے جن کی تعداد 50 ہے، ان کے پروں کا پھیلاؤ دنیا بھر میں دیگر اقسام کے عقابوں سے بڑا ہوتا ہے۔
عقابوں کی چوتھی قسم ’الرخمہ‘ کی ہے، جو خشک مقامات اور چٹانوں میں بسیرا کرتے ہیں اور ان کی تعداد 25 ہے۔