پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 لاکھ 772 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے زائد تھی۔