کتنے ہزار رنز پر رٹائرمنٹ لیں گے؟ شعیب ملک نے بتا دیا

پی ایس ایل میں کراچی کنگز سے کھیلنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی رٹائرمنٹ سے پیشگوئی کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل ہونے تک کھیلتا رہوں گا فی الحال کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں اور کھیل پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔

ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ جب بوجھ لگنے لگے گا تو رٹائرمنٹ لے لوں گا لیکن مستقبل قریب میں کرکٹ کو الوداع کہنے کا کوئی امکان نہیں۔

آل راؤنڈر نے اہلیہ سے متعلق کہا کہ مجھے ثانیہ مرزا کی ٹینس میں شاندار کارکردگی پر فخر ہے ان کا ٹینس کیریئر زبردست رہا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ نے ابھی فلم کی وہ بھی اولڈ از گولڈ‘ لگ رہے تھے میری امی بھی کہتی ہیں کھیلتے رہو اگر کھیل سکتے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کے لیے مثال بننا چاہتا ہوں جب کرکٹ سے بور ہوجاؤں گا تب ایک ہی دفعہ ریٹائرمنٹ لوں گا۔