گلوکارہ شکیرا کا گانا ‘واکا واکا’ اب تک کتنی مرتبہ دیکھا جاچکا ہے؟

سنہ 2010 میں افریقہ میں فیفا ورلڈ کے انعقاد پر جاری ہونے والا گانا ‘واکا واکا’ آج بھی سوشل میڈیا پر راج کررہا ہے، اب تک شکیرا کے اس گانے کو تین ارب سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

کولمبیین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کیلئے گایا گیا تھیم سانگ ‘واکا واکا’مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر شیئر کردیا جس گانے پر تین ارب ویوز حاصل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

شکیرا کے گائے ہوئے گانے کو اب تک تین ارب سے زائد لوگ چکے ہیں، یہ گانا انہوں نے 2010 میں افریقہ میں فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد پر گایا تھا اور یہی گانا فیفا 2010 کا آفیشل گانا تھا۔